سوات کی تحصیل کبل کے ملحقہ گاؤں برہ بانڈئی میں نامعلوم لاش برآمد

  سوات کی تحصیل کبل کے ملحقہ گاؤں برہ بانڈئی میں نامعلوم لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبل(تحصیل رپورٹر)سوات کی تحصیل کبل کے ملحقہ گاؤں برہ بانڈئی میں نامعلوم لاش برآمد۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔کبل ہسپتال منتقل۔نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج۔تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی ورسکے میں نامعلوم لاش کی اطلاع پر کانجو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے لی۔جسکو پوسٹ مارٹم کیلئے کبل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اسکو آتشین اسلحہ سے چھ فائر کرکے قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔جبکہ مزید تفتیش میں مقتول کی شناخت عارف ولد پہلوان سکنہ داموڑئی شانگلہ سے ہوئی۔کانجو پولیس نے لاش کو اسکے بھائی کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔