حاجی جہانزیب مہمند کی بھاوج سپرد خاک

حاجی جہانزیب مہمند کی بھاوج سپرد خاک

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) معروف کاروباری شخصیت حاجی جہا نزیب مہمند کی بھابھی جو پیر کے روز انتقال کرگئیں تھیں۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عما ئدین علا قہ نے شرکت کی۔مرحومہ محمد عالم مہمند آف ثمرباغ کلے کی اہلیہ، مسلم لائیر فورم تحصیل تخت بھائی کے صدر جمشید خان ایڈو کیٹ کی چچا زاد بہن، واپڈا کے لائن مین اسرار اللہ اورلیبر یونین خیبر پختونخوا کے صدر ابرار اللہ کی ہمشیرہ تھیں۔ رسم قل بروز بدھ چار باغ کلے نزد تبلیغی مرکز ملاکنڈ روڈ جھنڈئی تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...