ڈیرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

  ڈیرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پہاڑ پور شہر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور شہر میں نعمان نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا۔ ادھر ڈیرہ بنوں روڈ پر یونس بلاک فیکٹری کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 42سالہ عبدالحمید نیازی ولد الٰہی بخش سکنہ روڈی خیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔