ڈیرہ میں مسلسل دو روز سے بارش،موسم سرد ہوگیا

ڈیرہ میں مسلسل دو روز سے بارش،موسم سرد ہوگیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں دور روز سے جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا، بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، جنوبی وزیرستان اور ژوب کے پہاڑوں پر برفباری، سرد ہواؤں نے عوام کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں بھی دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، دو روز سے جاری مسلسل بارش، جنوبی وزیرستان اور ژوب کے پہاڑی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور سرد ہواؤں کے باعث ڈیرہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں مانند رہیں اور 20دسمبر سے ہونے والی سکولوں کی چھٹیوں کے بعد گزشتہ روز سکول کھلنے کے بعد بارش اور سردی کی وجہ سے سکولوں میں حاضری بھی کم رہی۔ ادھر بارش کے باعث واپڈا پیسکو کے کئی فیڈر بارش کی معمولی بوندیں پڑتے ہی ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں میں 8سے 10گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...