مردان،شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری

  مردان،شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری

  



مردان (بیورورپورٹ) شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،تعلیمی ادارے سرما کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے تاہم حاضری کم رہی اتوار کی شام سے شروع ہونے والی موسم سرما کی بارش پیر کو بھی خوب برسا جس کے باعث سردی کے شدت میں اضافہ رہا سردی اور بارش کے باعث سرکاری دفاتر میں حاضری کا تناسب کم رہا تجارتی اور کاروباری مراکز بندرہے شہریوں نے گرم کھانوں کی طرف رخ کیا دوسری جانب موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم بارش اور سردی کے باعث طلباء کی حاضری کا تناسب کم رہا

مزید : پشاورصفحہ آخر