بنوں،جمعیت کی پلان ”بی“ کے تحت احتجاجی ریلی
بنوں ( بیوروپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں نے پلان ''بی'' کے تحت حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ 16 جنوری کو مسجد غلام جیلانی مجددی سے نکالنے کا اعلان کردیا، 49 یونین کونسلوں کے کارکن اس عظیم الشان مظاہرہ میں شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے آمیر سابق سینٹر قاری محمد عبداللہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزازاللہ حقانی نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر حسب معمول حکومت مخالف مظاہروں کو اس وقت تک دوام بخشیں گے جب تک اس سلیکٹیڈ اور ناآہل حکومت سے اس ملک کے غریب عوام کو چھٹکارا نہ ملیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل عمران خان نے پاکستانی عوام کو سبز باغ دکھایا تھا اور جب ان کو اقتدار دلایا گیا تو کچھ ہی دنوں میں اس کی نااہلی مکمل طور پر عوام پر عیاں ہوگء ہے آج 70 سالوں کی ریکارڈ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال کر ان کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہے لہذا ہم مزید اس نالائق حکومت کو مہلت نہیں دے سکتے اور وہ اب پاکستان کے غریب عوام پر رحم کرکے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور صاف شفاف نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔