تخت بھائی،تحریک تحفظ اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

  تخت بھائی،تحریک تحفظ اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی،یوتھ پارلیمنٹ اور مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام رحمن کاٹن مل کو سوئی گیس گریڈ اسٹیشن سے کنکشن دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، انتظا میہ تحریر ی ضمانت دیں۔ مظاہرین کا مطالبہ۔ شرکاء کا ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن۔جس کی قیادت تحریک تحفظ کے چیئر مین عبدالستار تاجک ایڈو کیٹ،یوتھ پارلیمنٹ کے بانی علا مہ محمد صدیق، چیئر مین سردراز خان، مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معز اللہ خان، سینئر نائب صدر خالد خان، بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈو کیٹ، مینا بازار کے صدر حاجی آفتاب مہمند، تنظیم تاجران سٹی کے صدر حاجی طارق خان، یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہزاد خان، تاجر رہنماء عبدا لرحیم اور دیگر کررہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ تخت بھائی کے گیس گریڈ اسٹیشن سے رحمان کاٹن مل کو گیس دینا علا قے کے عوام کے ساتھ شدید ظلم اور زیادتی ہوگی کیونکہ یہاں کے عوام کو پہلے سے گیس کی شدید قلت اور کم پریشر کا سامنا ہے۔ جس وجہ سے سردی کے موسم میں عوام ایک بڑی ازیت سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا اگر انتظا میہ نے ایک ہفتے کے اندر یہ ضما نت نہ دیا کہ مل کو اضافی کنکشن دینے کی وجہ سے علاقے میں گیس پریشر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اس صورت میں گیس کنکشن دینے کی اجازت دینگے۔بصورت دیگر تخت بھائی کے عوام سروں پر کفن باندھ کر ان کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی گیس حکام اور مل انتظا میہ پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...