منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،دوملزمان گرفتار

  منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،دوملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ سربند کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان موٹر کار کے ذریعے تحصیل باڑہ کی جانب سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیا ت سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضہ سے 21 کلو گرام سے زائد چرس اور 14 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی گئی ہے، پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ڈ ی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے اچینی بالا روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو گرام سے زائد چرس اور 14 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرکے دو ملزمان محمدسہیل ولد یاد محمد سکنہ گنج اور طاہر ولد فضل کریم سکنہ ارمڑ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیا ت سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر تے ہوئے منشیات ضلع خیبرسے موٹر کار کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے