صوابی میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

صوابی میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

  



صوابی (بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں اتوار اور پیر کی در میانی شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہاجس کی وجہ سے ضلع بھر میں کاروبار زندگی معطل رہی بعض مقامات پر فالٹ کی وجہ سے بجلی بھی منقطع رہی۔ ضلع صوابی کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ کوہ مہابن میں شدید برف باری بھی جاری رہی جس کی وجہ سے ضلع بھر میں سردی کے شدت میں مزید اضافہ ہو گیا بارش اور سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور رہے بازاریں اور مارکٹیں سنسان رہی جب کہ ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت بھی کم رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر