ایریگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبریونین مردان ڈویژ ن کے انتخابات

  ایریگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبریونین مردان ڈویژ ن کے انتخابات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) ایریگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبریونین مردان ڈویژ ن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ حاجی سید غفارشاہ متفقہ طور پر صدر جبکہ محمد زمان جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوبلڈنگ اور ہائی وے ڈویژن مردان کے ملازمین کا انتخابی اجلاس زیر صدارت یو نین کے صوبا ئی صدرگل زمین منعقد ہوا۔اجلاس میں یو نین کے دونوں گروپوں کے رہنماؤں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چھوٹے ملازمین اور محنت کش طبقے کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے اختلافات ختم کرکے مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیااور اتفاق رائے سے حا جی سید غفار شاہ کو ایر یگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبر مردان کا صدر جبکہ محمد زمان کو جنرل سیکر ٹری منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ مواصلات میں روڈ انسپکٹرزکی نئی پوسٹوں پر ایٹا کے ذریعے بھرتی کو روک کرمحکمے کے سینئر ورک مشی ورک ٹیکراور میٹ کی پروموشن کا مطا لبہ کیا گیاکیونکہ قوائد کے تحت یہ ان ملازمین کا استحقاق بنتا ہے۔ اجلاس میں مہنگائی کی حالیہ شدید لہر پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے چھوٹے سرکاری ملازمین اور محنت کش طبقے کو فوری ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔