پبی،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر معیاری سی این جی سلنڈر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
پبی (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی جا نب سے غیر معیاری سی این جی سلنڈر / کٹس پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریو نیو نو شہرہ محمد ایوب نے غیر معیاری سی این جی سلنڈر / کٹس پبلک ٹرانسپورٹ سروس کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاون شروع کیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو شہرہ محمد ایوب نے شد ید بارش کے دوران افسران اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ در جنوں گا ڑیوں کوچیک کیا غیر قانونی اور غیر معیاری سلینڈر رکھنے والوں کو جرمانہ کیا انہوں نے گا ڑیوں مالکان سے کہا کہ اس پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں ہوگا گاڑیوں سے غیر قانونی اور غیر معیاری سلینڈرز اتارینگے