ڈیرہ اسماعیل خان:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے 2020 سپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے 2020 سپورٹس ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2020سپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح۔ گزشتہ روز بیساکھی گراؤنڈ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور دلچسپی۔ رواں ماہ کی 12تاریخ سے 16تاریخ تک جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹیول میں پانچ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے 2020سپورٹس فیسٹیول کا گزشتہ روز بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ یہ فیسٹیول رواں ماہ کی 12تاریخ سے لیکر 16تاریخ تک جاری رہے گا جبکہ 16تاریخ کو اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساؤتھ ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو اس تفریحی موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں جن کھیلوں کا شمار کیا گیا ہے ان میں بیڈ منٹن، ریسلنگ، کرکٹ، ہاکی اور فٹبال شامل ہیں۔اس فیسٹیول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس کی خدمات لی گئی ہیں۔ فیسٹیول کا افتتاح گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور سٹیشن کمانڈر شمریز خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ افتتاحی تقریب کے دوران جمناسٹک اور آتش بازی کامظاہر ہ بھی کیا گیا۔

افتتاح

مزید : پشاورصفحہ آخر