صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے انسداد پو لیومہم میں مثبت کردارادا کرنا چاہئے، شہرام ترکئی

صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے انسداد پو لیومہم میں مثبت کردارادا کرنا ...

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ) صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے انسداد پولیو میں مثبت کر دار ادا کریں۔تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ 100فی صد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وہ بیسک ہیلتھ یونٹ نستہ چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر عارف احمد زئی، ایم این اے فضل محمد خان، ایم پی ایز فضل شکور خان،خالد خان مہمند، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ، محکمہ صحت کے حکام اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبے کے 8 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی جس کے دوران 21 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پولیو پاکستان سمیت پوری دنیاکے لئے ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کے مستقبل اور ان کو اپاہچ بننے سے بچانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے تشکیل کے لئے ہر مکتبہ فکر کے لوگ ا نسداد پولیو کیلئے مثبت کر دار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور 100فی صد نتائج حاصل کرنے کی پور ی کوشش کی جائیگی۔دریں اثناء ضلع چارسدہ میں میں انسداد پولیو مہم کے لئے 1040پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مجموعی طور پر 2لاکھ 67ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائینگے۔اس حوالے سے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے 233سپر وائزر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کیلئے بھی حصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر