کوہاٹ،انٹر ریگولر طلباء وطالبات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

  کوہاٹ،انٹر ریگولر طلباء وطالبات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ نے انٹر ریگولر طلبہ و طالبات کے داخلوں کی تاریخ میں 23 جنوری تک توسیع کر دی تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات کوھاٹ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے ریگولر طلبہ و طالبات کے داخلوں میں تاریخ میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا یہ توسیع موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ وہ نارمل فیس کے ساتھ داخلوں کو ممکن بنا سکیں جبکہ امتحانی داخلوں کے بقایا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔