نوشہرہ،محکمہ خوراک کی انتظامیہ کا عوامی شکایات پر بازاروں کا دورہ

  نوشہرہ،محکمہ خوراک کی انتظامیہ کا عوامی شکایات پر بازاروں کا دورہ

  



پبی(نمائندہ پاکستان)محکمہ خوراک نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ کا ٹیلیفون پر موصول ہونے والے شکایات پر پبی بازار میں آٹا ڈیلرز ، ،جنرل سٹورز اور سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی شام کو ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/پرائس مجسٹریٹ کاشف احسان اور اسسٹنٹ کمشنر بینش اقبال کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار پبی قیصر خان اور فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین نے پبی بازار میں،سبزی فروشوں، مچھلی فروشوں کو سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ چارج کرنے، ناقص صفائی پر، کم وزن آٹا فروخت کرنے والے ڈیلرز،جنرل سٹورز مالکان اور نانبائیوں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مراسلہ جمع کیا جب کہمتعدد دکا نداروں کومو قع پرہزاروں روپے جر مانہ بھی کیا اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایات جاری کیے کہ آئندہ کے لیے گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی گرانفروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی معزز صارفین شکایت کی صورت میں فون نمبر۔09239220095 پر رابطہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...