ہنگو،ایس ڈی ای او زنانہ کے مختلف گرلز پرائمری سکولز پر چھاپے

  ہنگو،ایس ڈی ای او زنانہ کے مختلف گرلز پرائمری سکولز پر چھاپے

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ایس ڈی ای او زنانہ ضلع ہنگو مس شبانہ بنگش کے مختلف گرلز پرائمری سکولوں پر اچانک چھاپے لگائے۔چھاپوں کے دوران غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی۔تنخواہ سے کٹوتی کے احکامات جاری کردی گئی۔حاضر رجسٹرڈ چیک کرنے سمیت صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ڈیوٹی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ایس ڈی ای او مس شبانہ۔تفصیلات کے مطابق گرلز پرائمری سکول توغ سرائے نمبر 1،2،3 کمیونٹی سکول گلشن کالونی توغسرائے ماڈل کمیونٹی سکول،آلوڑہ میلہ اور کوٹکی کے مختلف سکولوں پر اچانک چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول الوڑا میلہ میں دو آسانیاں غیر حاضر پائی گئیں۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک دن کی کٹوتی کے احکامات جاری کی۔اور دیگر اساتذہ کو بھی متنبہ کیا کہ غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر