مشیر ضیاء اللہ بنگش کی کوہاٹ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

  مشیر ضیاء اللہ بنگش کی کوہاٹ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے کوہاٹ پریس کلب کادورہ کرکے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر کوہاٹ پریس کلب کے صدر نورمحمد بنگش، جنرل سیکرٹری فیصل ندیم،یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظاہر بنگش،جنرل سیکرٹری فرحان بنگش، فنانس سیکرٹری فیضان علی شاہ بنوری ودیگر صحافیوں نے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر ضیاء اللہ خان بنگش نے نومنتخب کابینہ کو نئی ذمہ داری سبنھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے تاکہ صحافی بغیر کسی مشکلات سے اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کروں گا کہ وہ نومنتخب کابینہ سے حلف لیں۔ انہوں نے صحافیوں پرزور دیا کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے حق وسچ کا ساتھ دیں۔ کوہاٹ پریس کلب کے صدر نورمحمد بنگش ودیگر نے مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مبارکباد کیلئے پریس کلب تشریف لائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر