کورکمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سے چئیرمین فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر کی ملاقات

کورکمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سے چئیرمین فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عرفان اللہ جان نے کور ہیڈکوارٹر پشاور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر عرفان اللہ جان نے کورکمانڈرپشاور کو تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں اور قبائلی اضلاع کے معذور افراد کے فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے تنظیم کی فعالی اور قبائلی عوام کی ترقی کیلئے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے اتنی کم عمری میں معذور افراد کی خدمت اور ان کی بحالی کا بیڑا اٹھانے پر عرفان اللہ جان کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ پاک فوج معذور افراد کی بحالی کیلئے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ نعمان محمودنے جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں مصنوعی اعضاء کے بحالی مرکز کے قیام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام قبائلی اضلاع میں بھی بحالی مراکز قائم کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں تاکہ معذور افراد کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے اور بحالی کی سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تعلیمی اداروں میں آئندہ سیشن کے دوران معذور طلباء کے کوٹہ پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر