فوڈافسران ایکشن، چھاپے، دکانوں کی چیکنگ سرکاری نرخوں پر آٹے کی سپلائی شروع

فوڈافسران ایکشن، چھاپے، دکانوں کی چیکنگ سرکاری نرخوں پر آٹے کی سپلائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر) فلور ملز مالکان کے ساتھ اجلاس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک خوراک ملتان ڈوثیرن،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اچانک چھاپے شروع کردئیے،شہر میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔پہلے روز فلور ملوں کی جانب سے 20کلو گرم کے 27ہزار آٹے کے تھیلوں کی اوپن مارکیٹ میں فراہمی آج سے سپلائی مزید بڑھائی جائے گی،فلور ملوں کو محکمہ خوراک کی سبسڈائز گندم سے سپر فائن آٹا بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیل کے مطابق شہر میں سرکاری نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان ڈوثیرن اکرام لوٹھر کی سربراہی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

میں فلور ملز مالکان کا اجلاس محکمہ خوراک کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان ملک ممتاز وینس سمیت ملتان کی فلورملوں کے مالکان و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فلور ملز مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ محکمہ خوراک سے سبسڈی پر حاصل کی جانے والی گندم سے حکومت کے مقرر کردہ کنٹرول نرخوں پر معیاری نرخوں کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے بصورت دیگر حکومتی قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز وینس نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے 20کلو گرام آٹے کے ایکس مل ریٹ 783جبکہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کے ایکس مل ریٹ 391.50روپے مقرر کئے گئے ہیں اسی طرح پرچون میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 805جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 402.50روپے میں فروخت کیا جائے گا جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ اجلاس میں سرکاری گندم سے سپر فائن آٹا تیا ر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم جو بھی فلور ملزمالک سپر فائن آٹا تیا ر کرنا چاہتا ہے وہ اپنی خرید کردہ گند م سے مذکورہ آٹا تیا ر کرے گا۔اجلاس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اکرام لوٹھر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز وینس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور آٹے کی دستیابی کو چیک کیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان کے مطابق گزشتہ روز فلور ملوں کی جانب سے 20کلو گرام آٹے کے 27ہزار تھیلے اوپن مارکیٹ میں فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ آج سے آٹے کی سپلائی میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو حکومتی نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
چھاپے