زکریا یونیورسٹی میں 2020ء کی پہلی میٹنگ‘170تحقیقی تجاویز پر اتفاق
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسر چ بور ڈ کے اجلاس سے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں تحقیقی کام اور اس کی درجہ بندی کا محور یہی باڈی ہے. اس لیے تمام ارکان کو اس بات(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
کا خیا ل رکھنا چاہیے کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے یونیورسٹی کی علمی نیک نامی میں ا ضافہ کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تقریبا 170 تحقیقی تجاویز کو اتفاق رائے سے نمٹایاہے. 2020 کی یہ پہلی میٹنگ تھی. جس میں تمام مضامین کے ڈینز اور ممبران نے شرکت کی. جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان نے سرانجام دیے.