تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘ چودھری محمد شفیق

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘ چودھری محمد ...

  



رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ انجمن تاجران رحیم یار خان کی ممبر شپ کے بعد چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن میں پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے ممبران(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کی شمولیت ایجوکیشن کے فروغ اور ممبر سکولز کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اعظم شبیر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ہمراہ ممبران سٹینڈنگ کمیٹی (ایجوکیشن) کو نامزدگی کی اسناد دیتے ہوئے کیا‘ کمیٹی میں آکسبریج سیکنڈری سکول کے پرنسپل بابرضیاء کوممبرنامزدکیاگیا‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ چیمبرآف کامرس ضلع کی بہتری اورترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرے گا‘ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے‘ اس موقع پربابرضیاء نے کہاکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن میں تعلیمی نظام کے فروغ اورسکولزکے مسائل حل کرنے میں بھرپوراقدامات اٹھائیں گے۔

چودھری محمد شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...