فورٹ منرو، برفباری سے کوہ سلیمان پر خوبصورت نظارے، سیاحوں کا ”دھاوا“: گاڑیوں کی لمبی لائینں

فورٹ منرو، برفباری سے کوہ سلیمان پر خوبصورت نظارے، سیاحوں کا ”دھاوا“: ...

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کامری کہلانے والے پہاڑی سیاحتی مقام فورٹ منرومیں دو روز سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پانچ روز سے بجلی بند ہے۔، جنوبی پنجاب سے فیملیز کی آمد جاری بڑھ گئی، برفباری سے کوہ سلیمان کے نظارے مزیدخوبصورت ہوگئے تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کاخوبصورت پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان میں 6770فٹ بلندی پر واقع فورٹ منرو کا سیاحتی مقام جسے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب کامری بھی کہاجاتا ہے فورٹ منرومیں برفباری کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا برفباری کے باعث کوہ سلیمان کے خوبصورت پہاڑوں نے مکمل سفیدچادراوڑھ لی ہے جس سے پہاڑوں کے نظارے اوربھی خوبصورت اور دلکش ہوگئے ہیں برفباری کا یہ سلسلہ فورٹ منرو کے قریبی علاقے کھر، گڈانی اوریکبائی میں بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جن کو دیکھنے اور موسم کا لطف اٹھانے کے لئے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی فیملز نے مری کے دور دراز علاقے میں جانے کی بجائے فورٹ منرو کا رخ کر لیا ہے اور جوق در جوق سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے کی وجہ سے راکھی گاج سے فورٹ منرو تک گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگنے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی جبکہ ٹریفک کنٹرول کر نے کے لئے ٹریفک پولیس کی طرف سے کو ئی خاطر خواہ انتظام دیکھنے میں نہیں آیا ہے فورٹ منرو میں آئے ہوئے سیاحوں میاں محمد ایوب،محمد ارسلان،غلام مرتضی قریشی،،آصف گلیانی،نعمان طارق و دیگر کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے نظارے جنت نظیر سے کم نہیں ہیں وہ یہاں آ کر بے انتہا لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن کھانے پینے کے ہوٹلوں کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کی کمی ہے کیو نکہ اس علاقہ کے قبائلی بلوچ شدید سردی اور اشیائے خوردونوش کی کمی کے باعث فورٹ منرو کی پہاڑی سے نیچے کھر کے مقام پر یا پھر ڈیرہ غازی خان منتقل ہو جا تے ہیں اس لئے بیشتر ہوٹلز اور سپر سٹورز اس موقع پر بند ہو تے ہیں گزشتہ تین سالوں سے ہر سال اس علاقہ میں برفباری ہو رہی ہے ان حسین نظاروں کومزید دلچسپ بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے جسکی وجہ سے صرف سیاحت کوفروغ ملے گابلکہ یہاں کیمقامی لوگوں کو کاروبارکے مو اقع بھی میسرآئیں گے فورٹ منرو کے راستے میں سیاحوں کے لئے پبلک ٹوائلٹس اور انتظار گاہیں تعمیر کی جا ئیں سٹیل پل کی تعمیر نے فورٹ منرو جانے کے راستے کو مزید حسین اور پر کشش بنا دیا ہے یہ پل اپنے فن تعمیر کا مثالی نمونہ ہے جو جاپان کی حکومت کا سیاحوں اور علاقہ کے بلوچوں کے لئے تحفہ ہے ادھر واپڈا کی طرف سے گزشتہ پانچ روز سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے پینے کا پانی نایاب ہو گیا ہے آنے والے سیاح بجلی اور پانی کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے واپس لوٹنے پر مجبور ہیں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے کہا ہے کہ ٹوارزم صنعت کا درجہ رکھتی ہے ہمارے ہاں جنوبی پنجاب با لخصوص ڈیرہ غازی خان میں بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں جن میں فورٹ منرو سرفہرست ہے بد قسمتی سے حکومت نے ستر سالوں سے اس شعبہ کی طرف توجہ نہیں دی اگر حکومت فورٹ منرو اور دیگر سیاحتی مقام پر توجہ دے کر ترقیاتی کام کرائے تو سیاحت سے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فورٹ منرو میں چئیر لفٹ کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پنچانے کے لیے احکامات جاری کریں۔ فنڈز کا اجراء کیا جائے اور مری کے طرز پر خوبصورت مال روڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔اور پارکس کی حالت کو بہتر کیا جائے۔

سیاح /لوٹ مار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...