نوجوانوں کی تربیت‘ غازی یونیورسٹی ڈیرہ میں ای روزگار سنٹر کاافتتاح

    نوجوانوں کی تربیت‘ غازی یونیورسٹی ڈیرہ میں ای روزگار سنٹر کاافتتاح

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے تحت منسٹر ی آف یوتھ افیئرز او رپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بے روزگار نوجوانوں کی تربیت کیلئے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں ای روزگار سنٹر قائم کر دیاگیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی نے اپنے حالیہ دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران کیا. اس موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد طفیل، سیکرٹری یوتھ افیئرز، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ای روزگار پروگرام کے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

سینئر پروگرام منیجر احمد اسلام، منیجر ٹریننگ ایولوشن حیدر علی، سٹیٹ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اوردیگر موجود تھے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوجوانوں کو معاشی طو رپر خود مختار کرنے کے ای روزگار پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نہ صرف غازی یونیورسٹی کے طلباؤطالبات بلکہ ڈویژن بھر کے بے روزگار نوجوان بھی ای روزگار پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں. اسسٹنٹ پروگرام منیجر اعجاز فاروق، لیب منیجرز ملک عبدالصمد اور حسن ستار نے بتایاکہ بزدار حکومت نے جہاں عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایا ہوا ہے وہاں لوگوں کے روزگار،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کر کے معاشرہ سے غربت کا خاتمہ او رفلاحی معاشرہ کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتاہے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...