معمولی بات پر دو گروپوں میں لڑائی‘ فائرنگ‘ خنجر سے حملہ‘ 5افراد زخمی

معمولی بات پر دو گروپوں میں لڑائی‘ فائرنگ‘ خنجر سے حملہ‘ 5افراد زخمی

  



لیاقت پور(نمائندہ پاکستان ) معمولی بات پر کچی منڈی کے دوگروپوں میں لڑائی ہوگئی۔فائرنگ اور خنجر کے وار سے بلوچ برادی کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق کچی منڈی کے رہائشی بلوچ برادری اور رئیس برادری کے عدنان المعروف عدو وغیرہ کے مابین ایک دو روز قبل معمول تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی بنا پر 12 جنوری کی شام جنرل بس اسٹینڈ پر دونوں گروپوں کے مابین تصادم ہو گیا جس میں لاٹھیوں۔ فائرنگ۔خنجر کا اذادانہ استعمال ہوا جس جس میں رئیس عدنان (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

وغیرہ کی مبینہ فائرنگ اور خنجر سے بلوچ برادی کے چار افراد سعید احمد۔نوید احمد۔وقاص۔ دلشاد۔ نذیر احمد زخمی ہوگئے لیاقت پور پولیس نے عدنان۔ نعمان۔ سجاول۔ اعجاز۔ عقیل۔شکیل عرف ڈان۔پرویز عرف پپی۔ فہد۔حامد۔کاشی۔ پرویز۔ شان۔ ابرار۔اور کالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر