سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اجمل بھٹی کا خانپور کا دورہ‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تھیلیسیمیا سنٹر کا افتتاح

        سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اجمل بھٹی کا خانپور کا دورہ‘ تحصیل ہیڈ ...

  



خان پور (نامہ نگار) سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اجمل بھٹی نے خان پور کا دورہ کیا اور ایم پی اے میاں شفیع محمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا و دیگر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں تھیلیسیمیا سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اجمل بھٹی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے شادی سے قبل سکریننگ سے تھلیسیمیا کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت کے شعبہ پر سب سے زیادہ فوکس ہے اور پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں ڈیلائیسز سینٹر جلد کام شروع کر دے گا جبکہ ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ان کے لیے رہائش گاہیں بھی جلد بنائی جائیں گے، ہسپتال میں جلد سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی تعینات ہو جائیں گے اس موقع پر چیئر مین ہیلتھ کونسل اسسٹنٹ کمشنر خان پور ملک فاروق نے اس اہم پروگرام میں شرکت نہ کی جس کا سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اجمل بھٹی اور ایم پی اے میاں شفیع محمد نے نوٹس لیا اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس ایونٹ میں غیر حاضری غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، بعد ازاں انہوں نے سید الطاف حسین آئی ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا جبکہ ایم ایس ڈاکٹر سہیل یحییٰ سے گفتگو کے دوران انہوں نے وعدہ کیا کہ بہت جلد تمام تر مشینری اور عملہ ہسپتال میں تعینات کر دیا جائے گا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد، ممبر ہیلتھ کونسل چوہدری تنویر احمد، سیٹھ عبدالماجد، ڈاکٹر طارق شاد، مشرف خان جتوئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...