سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی اوچشریف میں سید مزمل عون بخاری سے ملاقات

  سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی اوچشریف میں سید مزمل عون بخاری سے ...

  



اوچ شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی اوچشریف پہنچ گئے انہوں نے مخدوم ہاؤس اوچشریف میں چیف آف سادات (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

مخدوم سید مزمل عون بخاری سے ملاقات کی اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی دھرتی قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں آکر روح کو تازگی مل جاتی ہے یہاں آکر جو دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہوتی جبکہ چیف آف سادات مخدوم سید مزمل عون بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات اور افکار تمام عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ملاقات کے اس موقع پر ولی عہد چیف آف سادات مخدومزادہ سید حسنات مزمل بخاری، مخدوم سید علی بخاری، مخدوم سید ثناء حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر