مظفر گڑھ‘ ممبر بار کا بھائی قتل‘ کوٹ ادو‘ رحیم یار خان میں حادثے‘3جاں بحق

      مظفر گڑھ‘ ممبر بار کا بھائی قتل‘ کوٹ ادو‘ رحیم یار خان میں حادثے‘3جاں ...

  



مظفر گڑھ‘ کوٹ ادو‘ رحیم یار خان (تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق کا ر ہوگیاتفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14س کوٹ ادو کا رہائشی محمد کامران اپنے بھائیوں عمران،عرفان اور رمضان کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کو مل کر ہیڈ ولو سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں کامران کیلئے کار سڑک عبور کرکے کھیتوں میں جانے لگا کہ اسی اثناء میں عقب سے آنے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

والی تیز رفتار کار نمبر ی 019 اسلام آباد نے ٹکر مار دی شدید زخمی کامران کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے کا ر کو بھگا کر فرار ہوگیا پولیس دائرہ دین پناہ نے جاں بحق ہونے والے کا مران کے بھائی محمد عمران کی مدعیت میں نامعلوم کار درائیور کے خلاف مقدمہ نمبر 15/20 زیر دفعہ 322 درج کرکے نامعلوم کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی سمیت 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ٹریفک کا پہلا حادثہ راجن پور کی رہائشی 10 سالہ حانو مائی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ دوسرا حادثہ محبت پور کے رہائشی 65 سالہ محمد عثمان کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پا? اور دم توڑ گئے جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 46 افراد جن میں گلشن عثمان کا 12 سالہ محمد یوسف نیازی کالونی کی 25 سالہ بشریٰ بی بی گھوٹکی کی 52 سالہ اشرف بی بی جلال پور کی 42 سالہ امیر خاتون حاجی محمد کالونی کا 51 سالہ منظور احمد ٹبی لاڑاں کا 70 سالہ منظور چک 92 کا 27 سالہ محمد انور اور خانپور اڈا کا 20 سالہ عاقب حسین وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مقامی وکیل کے بھائی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اورلاش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے. ممبر مظفرگڑھ بار میاں بہزاد احمد بھٹی ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی میاں شہزاد بھٹی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا. اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی. مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد خان گڑھ پولیس نے ورثا کے حوالے کر دی ہے. مقتول کی نمازجنازہ موضع سادے واہن میں ادا کی گئی. جس میں وکلاء سمیت علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. جبکہ خان گڑھ پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے. دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے نومنتخب صدر ملک ارشد حسین بھٹی, جنرل سیکرٹری زبیر احمد سہرانی, ممبران پنجاب بار کونسل جام محمد یونس, سید منصور احمد شاہ, رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, میاں ظہور صمد بھٹی, سید شاہد مزمل شیرازی اور دیگر عہدے داران نے ممبر بار بہزاد بھٹی کے بھائی کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر