بہاولپور مسائل سے دوچار‘ حکومت فوری نوٹس لے‘ محمد نواز ناجی کی بات چیت

  بہاولپور مسائل سے دوچار‘ حکومت فوری نوٹس لے‘ محمد نواز ناجی کی بات چیت

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ تخت لاہورکی مسلط کردہ انتظامیہ نے بہاولپورکومسائلستان بناکررکھ دیاہے۔ انتظامیہ کی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

من مانیوں اوربھتہ خوری میں ملوث ہونے کے باعث شہری بہت پریشان ہیں ہرطرف مافیازکاراج ہے تجاوزات مافیا، قبضہ مافیا، ذخیرہ اندوز مافیا، ملاوٹ مافیا، رشوت خورمافیانے شہریوں کوبے حال کررکھاہے۔ کسان پریشان ہیں، مزدور مہنگاآٹانہیں خریدسکتے لوگوں کے لوگوں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے لیکن شورواویلاکے باوجود انتظامیہ کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی اوروہ اپنی من مانیوں میں مصروف ہے انتظامیہ نے فوڈسٹریٹ تک کومتنازعہ بناڈالاہے نااہل اوربھتہ خورانتظامیہ عوام کوسزادینے پرتلی ہوئی ہے کھادوں اورزرعی ادویات میں ملاوٹ سے کاشتکارشدیدپریشان ہیں نوازناجی نے کہاکہ حکومتیں ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہیں جبکہ انتظامیہ نے بہاولپورکاحلیہ بگاڑ کررکھ ہے ہسپتالوں میں سہولیات ناپیدہیں انہوں نے کہاکہ حکمران اس کانوٹس لیں لیکن بہاولپورکومسائل سے نکالنے کیلئے یہاں کی انتظامیہ کاقبلہ درست کیاجائے۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...