میلسی‘ 80سالہ بزرگ شدید سردی سے ٹھٹھر کر ”منجمد“ 3دن بعد علاج شروع

میلسی‘ 80سالہ بزرگ شدید سردی سے ٹھٹھر کر ”منجمد“ 3دن بعد علاج شروع

  



میلسی(سپیشل رپورٹر) جانوروں کیلئے چارہ کاٹنے جانیوالا 80 سالہ بابا شدید سردی سے ٹھٹھر کر " منجمد"ہو گیا اور 3 روز تک شدید سردی اور بارش کے دوران کھیت میں ہی " اکڑوں "بیٹھا رہا، زندہ بچ جانیوالے بابے کا علاج شروع کردیا گیا۔ تفصیل کیمطابق موضع فدہ کی نواحی بستی نور پور کا رہائشی 80 سالہ شاہ محمد تین روز قبل گھر سے مویشیوں کا چارہ کاٹنے کیلئے کھیت گیا اس دوران شدید سردی کی وجہ سے وہ کوشش کے باوجود اٹھ کر کھڑا نہ ہو سکا اور کھیت کے اندر ہی " منجمد "ہو(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کر بیٹھا رہا اس دوران اس کے اہل خانہ تلاش کرتے رہے گذشتہ شب ہونے والی گھنٹوں شدید بارش اور تین راتوں کی سخت سردی بابے نے اسی حالت میں کھیت کے اندر بیٹھ کر گزاری اور گذشتہ روز گزرنے والے ایک دیہاتی کی نظر پڑی تو اہل خانہ کو علم ہوا اور انہوں نے سردی سے ٹھٹھر کر " منجمد"ہو جانیوالے بابے کو کھیت سے نکالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

علاج

مزید : ملتان صفحہ آخر