نوجوان وکلا بے یارو مددگار شہریوں کو انصاف دلائیں: جاوید ہاشمی
ملتان (سٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سرسید لاء کالج کے سالانہ کنوکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ اس تقریب کے نوجوان وکلاء کو چاہیے کہ وہ سینئرز سے رہنمائی حاصل کریں اور مشکل میں گھر سے بے یارو مددگار شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ سرسید لا کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے وہ اور محنت کر کے اپنے کام سے اس ملک کا نام روشن (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
کریں۔ تقریب سے ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان نے کہا کہ نوجوان وکلاء میں بہترین ٹیلنٹ ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء کو بھرپور نمائندگی دی جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سلوگن بھی عوام کو جلد ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے آج وطن عزیز کو جن گوناں گوں مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ گیلانی لاء کالج کے پرنسپل آصف صفدرنے بھی خطاب کیا۔سابق ممبر پنجاب بار اکرم بھٹی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار زبیر یوسف، بریگیڈیئر (ر) شوکت عثمان، پروفیسر عبدالماجد وٹو، پرنسپل سرسید کالج پروفیسر سہیل رسول خان، سرپرست اعلی سرسید گروپ آف کالجز چوہدری اقبال گجر، ڈائریکٹر گروپ آف سرسید کالجز چوہدری ابوبکر ایڈووکیٹ،ایس پی آپریشن محمد شہزاد،پی ٹی آئی یو تھ ونگ کے صدر محمدعلی بخاری کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طلبہ و طالبات میں اسناد، تعریفی سرٹیفکیٹ و شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کی نمائندہ میڈم ڈاکٹر عابدہ کو بھی شیلڈ دی گئی۔ مقررین نے مزید خطاب میں کہا کہ وکلاء معاشرے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں جو شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، عدلیہ بحالی تحریک اور جمہوریت کے استحکام کے لئے وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔
جاوید ہاشمی