سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 16 جنرل منیجرز کے تقررو تبادلے

  سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 16 جنرل منیجرز کے تقررو تبادلے

  



لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے 16 جنرل منیجرز کے تقررو تبادلے کردئیے۔جنرل منیجر کوالٹی ایشورنس نصیر فیروز کو جنرل منیجر یو ایف جی ساوتھ تعینات کردیا گیا۔جنرل منیجر کروڑن کنٹرول امجد ممتاز کو جنرل منیجر پراجیکٹس،جنرل منیجر یو ایف جی ساوتھ محمد ارشد کو جنرل منیجر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کوالٹی ایشورنس،جنرل منیجر بہادر خان کو جنرل منیجر ایل پی جی، ایل این جی، جنر ل مینجر کوآرڈینیشن اینڈ ڈویلپمنٹ محمد ارشد کو منیجر فیصل آباد ریجن،اکرام اللہ خان کو جنرل منیجر ٹرانسمیشن تعینات کردیا گیا۔اسی طرح جاوید اقبال خان کو جنرل منیجر راولپنڈی تعینات،اشرف محمود کو جنرل منیجر میٹریل کنٹرول ڈسٹری بیوشن، اخلاق شیخ کو جنرل منیجر ٹیلی کام، جنرل منیجر شیخ مختار حسین کو جنرل منیجر کسٹمر سروسز نارتھ، اظہر حسین کھوکھر کو جنرل منیجر ملتان ریجن، مسرور احمد کو جنرل منیجر کروڑن کنٹرول، احسان اللہ بھٹی کو جنرل منیجر شیخوپورہ ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔کبیر احمد طاہر کو جنرل منیجر گوجرانوالہ، جنرل منیجر عمران الطاف ساہی کو جنرل منیجر کسٹمر سروسز ساوتھ جبکہ جنرل منیجر تاج علی خان کو جنرل منیجر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تقررو تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر