حکومت ملازمین کی فلاح وبہبود‘ ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ علی رضا دریشک

حکومت ملازمین کی فلاح وبہبود‘ ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ علی رضا ...

  



جام پور( نامہ نگار) پنجاب حکومت ملازمین کی فلاح وبہود اور ان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین پہلے سے زیادہ عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ڈویژن صدر وسابق ممبر صوبائی اسمبلی سردارعلی رضا خان دریشک نے لیکچر اسٹنٹ سے سنیئر لیکچر اسٹنٹ گریڈ دس میں ترقی پانے والے ملازمیں ارڈر تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو حکومتی ترجحات سے متعلق اگاہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجنپو ر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

پروفیسر ارشاد حسین بخاری۔ پرنسپل نزیر احمد سکھانی۔ اسٹنٹ محمد حسین۔ ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز راجن پور صغیر عباس ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقی پانے والے ملازمیں پہلے سے زیادہ محنت سے کام کرکے حکومتی شمرات عوام تک براہ راست پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولز کے علاوہ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں پروفیسروں کے تبادلہ جات میرٹ پر ان لائن کیے جائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس میں میرٹ پر ان لائن تبادلہ جات ہو رہے ہیں سابقہ حکومتوں میں سیاستدان تعلیم کے شعبہ میں سیاست کر تے تھے۔ زیادہ تراساتذہ کرام سیاسی انتقام کا نشانہ بنتے تھے۔ بعدازاں محمد اسماعیل۔ محمد فہیم۔ سجاد حسین۔ محمد اسامہ سمیت دیگر کو گریڈ سات سے گریڈ دس میں پروموٹ کرتے ہوئے ارڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔

علی رضا دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر