قادر پورا ں‘ نامعلوم افراد نوجوان کو سر پر گولی مار کر فرار

  قادر پورا ں‘ نامعلوم افراد نوجوان کو سر پر گولی مار کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار) تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نو جوان کے سر میں گولی مار کر لاش سڑک پر پھنک دی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تاحال واردات کا سراغ لگا کر ملزمان پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے پولیس کے مطابق تعلقات کے شبہ میں قتل کر گیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گاتفصیل کے مطابق پولیس قادر پوراں کو ریاض آبا د سٹیشن سے اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ سڑک پر ایک نامعلوم نوجوان کی لاش(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پڑی ہے جس کے سر میں گولی ما ری گئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی نوجوان کی شناخت حافظ محمد عمر ان کے نام سے ہوئی ہے جو اسی علا قے کا مکین ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لیا ہے اور نشتر منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت سر میں لگنے والی گولی کے باعث ہو ئی ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان کو تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں اہم انکشافات کی توقع ہے
فرار