ملتان میں 15وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ شہری زخمی

  ملتان میں 15وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ شہری زخمی

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی 15 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نورانی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے محمد سجاد سے پانچ لاکھ 23 ہزار روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے سجاد زخمی ہوگیا اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں محمد سلیمان سے تین ڈاکووں نے ایک لاکھ روپے، تھانہ زکریا پولیس کے علاقے متی تل روڈ پر موٹر وے پولیس آفیسر عارف(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

محمود سے دو ڈاکووں نے دس ہزارروپے اور ایک موبائل فون سیٹ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں ممتاز حسین سے پانچ ہزار روپے، الپہ پولیس کیعلاقے میں نعمان احمد سے چار ہزارروپے چھین لئے گئے مظفر آباد پولیس کے علاقے میں سمیع اللہ سے موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد اصغر سے 23 ہزارروپے، زکریا پولیس کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے آفتاب عالم کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں یاسر سے 80 ہزار روپے چھین لئے مظفرآباد پولیس کے علاقے گارڈن ٹاون میں حماد باسط کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا کینٹ پولیس کے علاقے میں سہیل اعجاز کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، قطب پور پولیس کے علاقے سے امام بخش، چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد رضوان اور ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد سجاد کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے منصورعلی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا غلہ منڈی میں رات کے وقت مہران کریانہ سٹور سے 25 لاکھ روپے مالیت کا ساما ن چوری کر لیا گیا

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر