ملتان‘ سابق مئیر کیخلاف مقدمہ کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کرنیکا اعلان

  ملتان‘ سابق مئیر کیخلاف مقدمہ کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گزشتہ روز ملتان اینٹی کرپشن ریجن آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن سرفراز مگسی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔سرفراز مگسی نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو اینٹی کرپشن ملتان ریجن میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔اس کے علاؤہ مختلف امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔بعدازاں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ سابق میئر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کی تفتیش ایک ماہ کے اندر مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانچ مہینے پہلے اینٹی کرپشن کا ماحول مختلف تھا۔اب بہت تبدیلی کی گئی ہے۔سرکاری معاملات کی درخواستیں پر اگر درخواست دہندہ خود بیٹھ بھی جائے۔تو پھر ایف آئی آر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کی جائے گی اینٹی کرپشن پنجاب کو گورنمنٹ نے 76 سرکاری سطح پر گاڑیاں فراہم کررہیں ہی ہیں۔جن کو بعد ازاں دی ہیں۔مکتان سمیت صوبہ کے اینٹی کرپشن دفاتر کو تقسیم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گوہر نفیس نے کہا کہ فروری کے مہینے تک سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کر دیں گے۔جس کے بعد صوبہ بھر میں کسی بھی مقدمہ کی پراگرس کا جائزہ لینا پڑے تو کوئی پریشانی نہیں ہوگئی۔ایک بٹن دباتے ہی تمام تفصیلات حاصل ہوجائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انویسٹگیشں ن کے لیے خرچ ہونے والی رقم کے لیے پہلے کوئی سسٹم اس شعبہ میں موجود نہیں تھا۔اب ایک انکوائری کے لیے دس ہزار روپے ڈائریکٹر جاری کر سکے گا۔کیس کی تفشیش کے لیے 25 ہزار روپے کا اختیار دیا یے ڈی جی اینٹی کرپشن کے پاس ہوگا۔اس کے علاؤہ شہریوں کی شکایت کا بروقت ازالے کی خاطر نو دسمبر 2019 کو اینٹی کرپشن موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے۔جس کے خاطر خواہ نتائج موصول ہو رہے۔روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 25 سے 30 درخواستوں مل رہیں ہیں۔درخواست ایپ کے ذریعے اپنی شناخت کو ہائیڈ کرسکتا ہے۔جسکو صرف اور صرف سپر ایڈمن یعنی ڈی جی اینٹی کرپشن دیکھ سکتا ہے۔ایک سال کے جواب میں ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے بتایا کہ گزشتہ سال تقریبا سو ارب روپے کا رقبہ واگزار کروایا گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران نے نیا پاکستان میں غریبوں کو گھر دینے کیلئے واگزار رقبہ پر تعمیرات کا کام شروع کرنا ہے۔ شہری آن لائن بھی شکایت جمع کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں ملتان کا فوری کروں۔
اعلان