تونسہ شریف‘ اشتہاریوں کا پولیس پارٹی پر حملہ‘ فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

تونسہ شریف‘ اشتہاریوں کا پولیس پارٹی پر حملہ‘ فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

  



تونسہ شریف(نمائندہ پاکستان) تونسہ شریف کانواحی علاقہ بستی ڈونہ کے قریب اشتہاری کو پکڑنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا توقیرا گینگ کی جانب سے فائرنگ سے کانسٹیبل حمید زخمی ہوگیاتفصیل کے مطابق تھانہ سٹی تونسہ کی پولیس پارٹی تونسہ کی نواحی بستی ڈونہ کے اشتہاری توقیراگینگ کوپکڑنے کے لیے جب بستی ڈونہ پہنچی توقیراگینگ کی جانب سے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی گولیاں کانسٹیبل عبدالحمید کی ٹانگ میں لگیں جس سے کانسٹیبل عبدالحمید شدیدزخمی ہوگئے اورکافی خون بہہ گیاریسکیو(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

1122نے زخمی کانسٹیبل حمید کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کانسٹیبل حمید قیصرانی کو نشترہستال ملتان ریفرکردیاگیاہے

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر