مائیکروسافٹ وئیر انجینئر ارفع کریم رندھاو کی آج 8ویں برسی

مائیکروسافٹ وئیر انجینئر ارفع کریم رندھاو کی آج 8ویں برسی

  



کہروڑپکا (سٹی رپورٹر) دنیا کی کم عمر ترین مائیکر وسافٹ وئیر انجینئر ارفع کریم رندھاوا کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 16سالہ ارفع کا 14جنوری کو لاہور میں انتقال ہوا۔ بل گیٹس کے ذاتی مہمان کی حیثیت سے مائیکروسافٹ ہیڈ کوارٹر امریکہ کا دورہ بھی کیا۔ صدارتی تمغہ حسن برائے کارکردگی حاصل کیا۔ ذہین ترین طالبہ کی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں ارفع سافٹ ویئر پارک بھی قائم ہے۔ آئی ٹی کے شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

آئی ٹی انجینئرارفع کریم رندھاوا کی آج 14جنوری کو 8ویں برسی ہے۔ 2فروری 1995 کو فیصلہ آباد کے علاقہ رام دیوالی، چک نمبر 4ب ج کے عبدالکریم رندھاوا کے گھر پیدا ہونے والی ارفع نے لاہور گرائمر سکول سے تعلیم حاصل کی۔ ارفع نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکر و سافٹ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور 2008 تک یہ اعزاز ان کے نام رہا۔ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے اگست 2005میں ارفع کریم کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل ایوارڈ عطا کیا اور انہیں سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ مرحومہ نے دنیاکے امیر ترین شخص بل گیٹس کی دعوت پر ان کے ذاتی مہمان کی حیثیت سے امریکہ میں سافٹ ویئر ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ برین ہیمبرج کی تکلیف کے باعث انہیں دسمبر 2011میں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ کچھ دن قومے میں رہیں۔ انکی کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعائیں کی گئی۔ جبکہ بل گیٹس کی جانب سے ارفع کا علاج بیرون ملک بھی کرانے کی پیش کش کی گئی۔ پاکستان کا یہ روشن ستارہ طالبہ ارفع کریم 14جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملی۔ انہیں آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا گیاہے۔ جبکہ نماز جنازہ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے علاوہ ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔ جبکہ مرحومہ کی خدمات کے اعزاز میں حکومت پنجاب نے لاہور ٹیکنالوجی پارک کو ارفع سافٹ ویئر ٹیکنا لوجی پارک کے نام سے موسوم کردیا۔آج مرحومہ کی 8ویں برسی منائی جائے گی۔

تقریبات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...