فلم ”زندگی تماشہ“ مختلف معاشرتی پہلوؤں کواجاگر کرتی ہے: سرمد کھوسٹ

  فلم ”زندگی تماشہ“ مختلف معاشرتی پہلوؤں کواجاگر کرتی ہے: سرمد کھوسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)فلم سٹارڈرامہ آرٹسٹ اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم"زندگی تماشہ" 24 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔فلم کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیاگیا ہے تاکہ انکی یہ کاوش فلم فیسٹول میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔سرمد کھوسٹ نے گزشتہ روز علی قریشی،عارف حسن،نرمل بانو اور فاطمہ ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا میں فلم کو متعارف ہوئے 150 سال کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ ہم آج روایتی قسم کی فلموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

‘ہمیں جدید فلمیں تیار کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ فلم ”زندگی تماشہ“ انسانی زندگی کے مختلف معاشرتی پہلوؤں کواجاگر کرتی ہے۔یہ ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی کہانی ہے جسے دن رات کی محنت سے تیار کیا گیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم شائقین کے معیار پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی بندش کے بعد سینما انڈسٹری کو پروان چڑھانے کیلئے معیاری فلموں کی نمائش وقت کی ضرورت ہے جس سے فلم اور سینما انڈسٹری کو دوبارہ عروج حاصل ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج مرد وں اور خواتین کیلئے تو کامیڈی ایکشن سمیت ہرقسم کی فلمیں تیار ہورہی ہیں لیکن بچوں کیلئے نہ تو کوئی ٹی وی پر اور نہ ہی فلم سیکٹر میں کوئی کام ہورہا ہے۔جس کے سدباب کیلئے اور بچوں کی تربیت کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔وہ جلد ہی اپنے پلیٹ فارم سے بچوں کیلئے فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم ”منٹو“ کو صدارتی ایورڈ سے نوازا گیا جو کہ انکے لئے اعزاز کی بات ہے۔شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی ان کا کل سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین 24 جنوری کو انکی کاوش فلم زندی تماشہ دیکھنے سینما گھر آئیں اور انکی اس کوشش بارے انہیں آگاہ کریں۔