علاج معالجہ کی 24گھنٹے سروس: پنجاب 195مراکز صحت میں انقلابی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

علاج معالجہ کی 24گھنٹے سروس: پنجاب 195مراکز صحت میں انقلابی پروگرام شروع ...

  



ُ جام پور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے عوام کو چوبیس گھنے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلے پنجاب کے 195مراکز صحت میں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راجن پور نے چار بنیادی ہیلتھ سنٹر اور سات رورل ہیلتھ سنٹروں میں سروس شروع کر ادی ہے۔ حکومت پنجاب نے صحت کی سہولیات کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ہو نے والے اجلاس میں بنیادی اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں عوام کو چوبیس گھنٹے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت پنجاب بھر میں ایک سو پچانوے سنٹروں پر چوبیس گھنے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کا حکم دیا گیاہے۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے ضلع راجن پور کے چار بنیادی مراکز صحت میں چوبیس گھنٹے سروس شروع کر ادی ہیں۔ شہری عبدالواحد۔ کمال خان۔ عبدالجبار خان نے سی ای او ہیلتھ کی طرف سے چوبیس گھنٹے سروس کرانے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ دوسری طر ف سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے کہا کہ ہر شہری کو ان کی دیلز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے تک ارام سے نہیں بیٹھوں گا۔

زیر غور

مزید : ملتان صفحہ آخر