لوگ تہذیب سے عاری حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں‘ سعود مجید

لوگ تہذیب سے عاری حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں‘ سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نااہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے مسلم لیگ ن کے دورمیں ترقی کرتااورپھلتاپھولتا پاکستان ترقی معکوس کے بھنورمیں دھکیل دیاگیاہے عمران نیازی نے ہرشعبہ زندگی کوتباہی و(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

بربادی کاشکارکردیاہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق سینیٹرچوہدری سعودمجیدنے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت تباہی سے دوچارہے کسان کواس کی پیداوار کادرست معاوضہ نہیں ملتاحکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت کاشتکاری کوگھاٹے کاسودابناکررکھ دیاگیاہے ملک میں بے روزگاری اورمہنگائی کادوردورہ ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے بے روزگار پھررہے ہیں عوام جھولیاں اٹھاکراس تہذیب سے عاری حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی پوری ٹیم نالائق اورنااہل ہے جس کی سزاعوام کومل رہی ہے ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ملنے پرخودکشیاں شروع ہوچکی ہیں چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ عوام اب مسلم لیگ ن اورنوازشریف کویادکررہے ہیں جلدہی پاکستان پرمسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی جوعوام کوموجودہ نااہل حکمرانوں کی نالائقیوں سے نجات دلائے گی۔
سعود مجید