ڈیرہ ڈویژن‘ تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کا حکم

  ڈیرہ ڈویژن‘ تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کا حکم

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) حکومت کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے آر پی او عمران احمر کے ساتھ کھلی کچہری لگائی۔کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اسد سرفراز،ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد حمزہ سالک،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد،نوید حسین اور ضلع میں تعینات محکموں کے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

افسران موجود تھے.کمشنر نسیم صادق اور آر پی او عمران احمر نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے درخواستوں پر متعلقہ افسران سے موقع پر ہی جواب طلب کیا. کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران سائٹ وزٹ کرکے علاقوں کے مسائل دیکھیں اور موقع پر ممکنہ حل سمجھیں اورعوام کی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔افسران اور ملازمین ٹیم کے طور پر کام کریں۔ آر پی او عمران احمر نے کہا کہ علاقہ میں امن وامان،ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک منیجمنٹ کیلئے کام کیا جائیگا۔ ڈیرہ غازی خان شہر کو سنوارا جائیگا۔سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کو ایک ہی کلر سکیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نسیم صادق نے دو روز کے اندر تمام سرکاری عمارتوں کی موجودہ صورتحال کا تصویری ریکارڈ طلب کرلیا۔عمارتوں کیلئے کلر سیکم فائنل کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اور مصروف مقامات پرلگے سرکاری بورڈ دو روز کے اندر اتارکر اپ ڈیٹ کرکے عمارتوں کی دیواروں پر نصب کئے جائیں۔سوکھے اور گرے تمام درخت اور سکریپ نیلام کیا جائے۔کلین اینڈ گرین مہم میں ہر فرد کردار ادا کرے۔ائندہ ماہ بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم چلائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ افسران انہیں اپنی ٹیم کا رکن سمجھیں،ملکر عوام کے مسائل کا حل اور خطے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں ترپال کے بغیر کوئی ٹرالی داخل نہیں ہوگی۔شہر میں ریت،مٹی اور دیگر تعمیراتی مٹیریل لانے والی ٹرالیوں کی باڈی پر پھٹے اور ترپال لگانے کے ساتھ شناخت کیلئے ٹرالیوں کو ایک ہی کلر میں تبدیل کردیا جائے گا۔کمشنر نسیم صادق نے انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ عمارتی مٹیریل شاہراہوں،چوکوں اور مصروف مقامات پر ڈمپ نہیں کیا جائیگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سے تعمیراتی نقشہ منظور کرانے کے ساتھ بائی لاز پر عملدرآمد کرایا جائے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کو سوفیصد گنجائش کے مطابق چلانے کے احکامات جاری کردیئے. کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ڈیرہ غازی خان شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرکے الگ سٹاف متعین کردیا ہے۔عوام شہر کو صاف ستھرا کرنے اور مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے تعاون کریں۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرکوں کی باڈی کی تیا ری، انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہے۔مناسب جگہ تلاش کرکے انڈسٹری کے فروغ کیلئے کام کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کلین اینڈ گرین مہم میں بہتر خدمات اور کارکردگی پر کمشنر نسیم صادق نے افسران کے اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر زراعت انجینئرنگ چوہدری ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو سراہا انہوں نے کہا کہ مذکورہ افسران کو تقر یب منعقد کرکے تعریفی اسناد دی جائیں گی. میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے ٹریکٹر،ٹرالی اور دیگر مشینری کی مرمت اور فنکشنل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔کمشنر نسیم صادق نے کہ تمام ناکارہ ٹرالیوں کی مرمت،ڈینٹنگ،پینٹنگ کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ تمام ٹریکٹرز کی کلر سکیم تبدیل کرکے ٹریکرزسسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ دی جائے۔کمشنر نے کارپوریشن کے تمام رکشوں پر محکمانہ لکھائی ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ پر دوبارہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کا نوٹس لے لیا انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر کئی سال سے ڈمپ کوڑا کی تلفی کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے۔دوبارہ کوڑا ڈالنے سے محنت ضائع نہ کی جائے۔ بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پولیو کے ایک ساتھ دو کیس رپورٹ ہونا شرمندگی کا باعث ہے انہوں نے افسران کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کیں. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے اپنے آفس میں تحصیل کے افسران کا اجلاس طلب کیا انہوں نے 14 جنوری سے شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران اصغر اور دیگر افسران موجود تھے. ڈیرہ غازی خان شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر کا سروے کرکے ایسے پلاٹوں کی فہرست مرتب کریں۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو کہا کہ وہ اس مہم کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائیگا یا وہیں گہری خندق کھود کر دفن کرکے اوپر مٹی کی تہہ لگائی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے شہر میں موجوہوٹل، ریستوران، میرج ہال اور دیگر ایسے کاروباری مراکز کی بھی فہرست مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد زیادہ کوڑا جمع ہوتا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نسیم صادق نے کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے پارکس اور مانکا کینال کیلئے جھولے،بنچز اور بگھی کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق نے چوک چورہٹہ کا دورہ کرتے ہوئے ماڈل سستا بازار کیلئے پلاٹ کی تیاری کا جائزہ لیا۔انہوں نے بوائز ڈگری کالج بلاک نمبر 17 کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ایگریکلچر انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر