تعطیلات ختم‘ بارش کے باعث سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم

  تعطیلات ختم‘ بارش کے باعث سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم

  



 ملتان‘خانیوال (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے ہیں. سکولوں میں چھٹیاں تو ختم ہو گئیں مگر سردی ختم نہ ہوئی۔ بارش کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں حاضری انتہائی کم رہی جو نہ ہونے کے برابر تھی۔ کچھ بچے موسم انجوائے کرتے ہوئے سکولوں میں حاضر ہوئے، تاہم والدین بارش کی وجہ سے بچوں کو سکول تک پہنچانے میں کافی پریشان(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

دکھائی دیئے جبکہ سرکاری سکولوں میں محکمہ تعلیم سکولز کی ہدایت پر پرنسپل اوراساتذہ بچوں کے استقبال کیلئے گیٹ پر موجود تھے جن کو سی ای اوز مانیٹر کرتے رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...