ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، قوم کا مال لوٹنے والوں کی لاعلمی پر صدافسوس: فردوس عاشق

ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، قوم کا مال لوٹنے والوں کی لاعلمی پر صدافسوس: فردوس ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی،رواں مالی سال حاصل کردہ ٹیکس(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا،اس سال105ارب کے ریفنڈ جاری ہوئے، پچھلے سال36ارب کے ریفنڈ جاری ہوئے تھے۔سوموار کواپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے،قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ در آمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی،سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر،زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : ملتان صفحہ آخر