حکومت گیس بحران پر قابو پانے کیلئے سنجید ہ اقدامات کرے‘ سید ذیشان اختر

حکومت گیس بحران پر قابو پانے کیلئے سنجید ہ اقدامات کرے‘ سید ذیشان اختر

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے گیس بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما اور سخت سردی کے باوجود (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

گیس بحران نے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، ان کی مسلسل ناکامیوں اور نااہلی سے لگتا ہے کہ ان کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شدید سردی میں گیس بحران کی صورتحال نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے، بچوں، بزرگوں،خواتین سمیت ٹرانسپورٹر ز کو سخت پریشان کردیا ہے، حکومت کا کام صرف ہر چیز پر ٹیکس لگاکر عوام کے جیبوں پر ڈاکہ زنی نہیں ہے بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور سہولیات فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔گیس بحران پر وفاق وصوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے بری الذمہ نہیں ہوسکتے، صوبائی رہنما ء نے زور دیا کہ حکومت صورتحال کی سنگینی اور عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے فوری طور پر گیس بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقداما ت کرے۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر