مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.34فیصد کمی

  مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.34فیصد کمی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران ملک سے مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

نومبر تک مصالحہ جات کی برا?مدات سے ملک کو 31.28 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.34 فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مصالحہ جات کی برآمدات میں 706۔ 32 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جبکہ مقدار کے لحاظ سے اس عرصہ کے دوران مصالحہ جات کی فراہمی میں 12۔ 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں 8 ہزار 180 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ہوئی تھی رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 7 ہزار 925 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں مجموعی طور پر 66۔ 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...