چوک سرور شہید‘ 21سالہ نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

    چوک سرور شہید‘ 21سالہ نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی‘ مقدمہ درج‘ ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) خالہ سے ملنے کیلئے آنے والے 21سالہ نوجوان سے خالہ زادنے رات بدفعلی کی جبکہ وڈیو بھی بناتا رہا حالت غیر ہونے پر علی الصبح بس میں سوار کرکے ملتان روانہ کردیا،جیب سے نقدی موبائل فون بھی نکال لیا متاثرہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی رمضان بلوچ کا 21سالہ بیٹا امیر حمزہ اپنی خالہ کو ملنے چوک سرور شہید چک نمبر504ٹی ڈی اے ملنے آیا جونہی امیر حمزہ بس سے اترا تو اس کا خالہ زاد ناصر بھنڈ اسے لینے آیا ہوا تھا جو اسے اپنے گھر لے جانے کی بجائے دوست ثناء اللہ کھرل کے گھر لے گیا اور جہاں رات بھر ناصر امیر حمزہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر بداخلاقی کرتا رہا جبکہ اس کے دوست ساتھی ظفر ڈھول،ثناء اللہ کھرل موبائل فون سے اس کیبداخلاقیکی وڈیو بناتے رہے جبکہ شور چلانے پر اس پر تشدد بھی کرتے رہے،حالت غیر ہونے پر علی الصبح اسے چوک اعظم سے ملنے والی بس پر سوار کرادیا جوکہ اپنے ماموں غضنفر گل کے پاس ملتان پہنچ گیا ماموں کو ماجرہ بتانے پر اسے تھانہ چوک سرور شہید آئے پولیس چوک سرور شہید نے متاثرہ امیر حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر21/20زیر دفعہ292-379-377-9-376درج کرکے اوباشوں کی تلاش شروع کردی ہے

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...