سابق مئیر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

    سابق مئیر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ملک شہزاد خان نے سابق میئر ملتان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر اینٹی کرپشن سے 11 فروری کو جواب طلب کرلیا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ہے۔فاضل عدالت میں سابق میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور انکوائری بھی جاری رکھی ہوئی ہے اس طرح عدالت عالیہ کے احکامات کی نفی کی گئی ہے۔جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سید انور شاہ نے بتایا کہ انہوں نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کی قطعاً کوئی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی اسے ہراساں و پریشان کیا گیا ہے اس لیے اینٹی کرپشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر