صنعتی‘تجارتی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار‘ میاں انجم نثار

صنعتی‘تجارتی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار‘ میاں انجم نثار

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صنعتی و تجارتی برادری کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI) بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہے۔ بزنس مین پینل FPCCIمیں پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی ایوانوں میں اپنی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کی سنگینی کو حکومت کے حلقوں تک (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ FPCCIکے حالیہ الیکشن میں بزنس مین پینل کی کامیابی میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک وائٹل رول ادا کیا ہے جس میں چیمبر کے سابق صدر مبشر حسین، فیڈریشن کے ایگزیکٹو رکن ملک سرفراز ناظم اور دیگر عہدیداروں کا اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار FPCCIکے نو منتخب صدر میاں انجم نثار نے اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد بہاولپور چیمبر میں اپنے پہلے وزٹ میں ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔ FPCCIریجنل آفس لاہور کی ریجنل چیئر پرسن و نائب صدر روحی رضوان، FPCCIکے نائب صدر ڈاکٹر محمد ارشد بھی ان کے ہمراء موجود تھے۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر جاوید اقبال چوہدری، نائب صدر محمد الیاس خان، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، سابق صدر اور دیگر اراکین چیمبر موجود تھے۔ صدر FPCCIمیاں انجم نثار نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں کاروباری حالات مندی کا شکار ہیں، پیدا واری لاگت، گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور FBRکی جانب سے ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مشکل ہوتی جارہی ہے لیکن ہم پاکستانی بزنس کمیونٹی کو اس بات کی امید دلاتے ہیں کہ مسائل کے ادراک کے لیے فیڈریشن آفس سے آوازبلند کی جائے گی۔ہم نے اپنے تجارتی و صنعتی بھائیوں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے تاکہ کاروبار ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔ بہاولپور چیمبر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاولپور چیمبر کا شمار پاکستان کے اہم چیمبر ز میں ہوتا ہے، فیڈریشن میں بہاولپور چیمبر کے اراکین کے لیے سٹینڈنگ کمیٹیوں میں قابل اور ماہر اراکین کو نمائندگی دی جائے گی، بیرونی وفود اور منعقد کیے جانے والے تجارتی میلے و نمائشوں میں بھی بہاولپور چیمبر کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ NHAکی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹسزکے مسائل اور بہاولپور کو CPECکے ساتھ بذریعہ موٹر وے لنک کرانے کے لیے متعلقہ اداروں اور وفاقی وزراء سے بات چیت کی جائے گی۔اس سے پہلے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر بہاولپور چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے مہمانوں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور فیڈریشن کے حالیہ الیکشن میں بزنس مین پینل کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ صدر چیمبر نے بہاولپور اور علاقے میں در پیش تجارتی و صنعتی مسائل سے آگاہ کیا جس میں مارک اپ ریٹس، کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس، چھوٹے تاجروں کے لیے 50000 ہزارسے زائد کی سیل پر شناختی کارڈ کی شرط، FBRکے قوانین اور متعارف کرائے جانے والے TIERریٹیلر سسٹم، بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے نرخ جیسے مسائل شامل تھے۔ صدر چیمبر نے بہاولپور میں تیار کی جانے والی ہینڈی کرافٹس اور ثقافتی اشیاء بارے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارے علاقے میں ہنر مند خواتین گھریلوں دستکاریوں کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن انہیں ان کی محنت کا صحیح معاوضہ نہیں مل رہا۔صدر چیمبر نے NHAکی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹسز پر بھی بات کی اور بہاولپور میں منعقد ہونے والی بہاولپور جیپ ریلی پر بھی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا اور فیڈریشن کی جانب سے اس ریلی میں ایک ٹریڈ فیئر کے انعقاد پر تعاون کی درخواست کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے FPCCIکے ایگزیکٹو رکن ملک سرفراز ناظم نے کاٹن جننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے پاکستان میں کاٹن جننگ کا شعبہ زوال کا شکار ہے۔ کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے نئے بیج متعارف نہیں کرائے گئے جبکہ ہمارے بیجوں کے اندر مدافعت ختم ہو چکی ہے جس سے موسم میں آنے والی ہلکی سی تبدیلی کے آگے ہمارے بیج اور فصلیں ڈھیر ہو جاتی ہیں، ہماری زمین پر 16ملین گانٹھوں کی پیداوار کم ہوتے ہوتے چند ملین رہ گئی ہے اور فارمنگ کے جدید طریقوں پر کام نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے صدر FPCCIسے مطالبہ کیا کہ کپا س کی بہتر پیداوار کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے عمدہ بیجوں کی درآمد کو یقینی بنایا جائے۔صدر FPCCIانجم نثار نے بہاولپور چیمبر کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے ازالے کے لیے فیڈزیشن کے پلیٹ فارم سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں یاد گاری شیلڈز اور روائتی اجرک اور تحائف پیش کیے گئے۔

میاں انجم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...