ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت‘ 22جنوری کو اہم سماعت

    ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت‘ 22جنوری کو اہم سماعت

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات خریداری کی مد میں کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت پر سماعت 22 جنوری مقرر کی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک نے عبوری ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مظفر گڑھ اینٹی کرپشن (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

نے ادویات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جو کہ خارج ہو چکی ہے اور اب اینٹی کرپشن حکام گرفتار کرنے کے درپے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق ایم ایس کے خلاف ستمبر 2018 میں مظفر گڑھ میں ادویات کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اور مظفر گڑھ اینٹی کرپشن عدالت سے 4 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

سماعت

مزید : ملتان صفحہ آخر