تھانوں سے ملازمین غائب‘ آر پی او کا نوٹس‘ بھرپور وارننگ

  تھانوں سے ملازمین غائب‘ آر پی او کا نوٹس‘ بھرپور وارننگ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس ملازمین کی ڈیوٹی سے عدم دلچسپی بر برہمی کا اظہار کیا گیا پولیس نیا چار نکاتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آر پی او ملتان کو شکایت ملی کہ ملتان کے تھانوں میں اکثر ملازم غائب رہتے ہیں۔جسکی وجہ عموما جائے وقوعہ پر پہنچنے سمیت دیگر امور نمٹانے میں مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح یہ بھی مشاہدے میں آیا کہ پیشر(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

اوقات رضا کار سرکاری گاڑی پر فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گشت کرتے ہیں۔جسں پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے برہمی کا اظہار کیا۔اور چار نکاتی نیا ہدایت نامی جاری کیا۔جس کے مطابق ملتان ڈسٹرکٹ کے ہر تھانہ میں روزانہ شام کے وقت گنتی کی جائے گی۔تاکہ ملازم تھانے میں حاضر رہ سکیں۔اس کے علاؤہ پولیس ملازمین کی جو ڈیوٹی لگائی جائے۔اسکو روزنامچہ میں درج کیا جائے۔تھانہ جات پر گوشوارہ نفری روزانہ پر تحریر کی جائے۔اور اس بابت کوئی سستی نہ کی جائے۔ اور آئندہ کوئی پی کیو آر اپنے رہائشی پر ڈیوٹی نہیں دے گا۔نہ ہی پولیس کی سرکاری گاڑی کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھیں گا۔اور ڈیوٹی کے دوران اسلحہ بھی نہیں اٹھائے گا۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم نے تھانوں اور ضلع بھر کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز کو مطلع کردیا گیا۔تاکہ غفلت نہ برتی جائے

واورننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...